پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تاریخ پر اتفاق

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ پر اتفاق کرلیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آصف  زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سمیت رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد اکرم درانی نے مختصراً صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ ایک دو روز میں سب کچھ معلوم ہوجائے گا، تھوڑی تسلی رکھیں، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا فیصلہ جلد کیا جائےگا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو فیصلہ ہوا ہے اس حوالے سے قائدین آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں آصف علی زرداری نے اپوزیشن رہنماوں کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آخری مرحلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

News Code 1910088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =