برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج نے  40  افراد کو ہلاک کردیا

برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 40 انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج نے انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 40  انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق فرانسیسی فوج کے جنرل کمانڈر نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر برکینا فاسو میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کیا۔

فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ فضائی کارروائی میں 40  عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ کارروائی شدت پسندوں کے پارک رینجرز میں حملے میں فرانسیسی شخص سمیت 9 افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی۔

News Code 1909843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =