7 جنوری، 2022، 5:33 PM

بھارت نے طبی اور غذائی اشیاء پر مشتمل تیسری کھیپ افغانستان پہنچا دی

بھارت نے طبی اور غذائی اشیاء پر مشتمل تیسری کھیپ افغانستان پہنچا دی

بھارت نے انسانی امداد کے تحت 2 ٹن طبی اور غذائی اشیاء کی تیسری کھیپ افغانستان پہنچا دی ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے انسانی امداد کے تحت 2 ٹن طبی اور غذائی اشیاء کی تیسری کھیپ افغانستان پہنچا دی ہے بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے ادویات کابل کے اندراگاندھی اسپتال پہنچائی گئیں، بھارت افغان عوام کیلئے انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں اور طبی سامان افغانستان بھیجا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں طبی سامان اور خوراک پر مشتمل مزید انسانی امدادافغانستان بھیجیں گے۔

News ID 1909426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha