مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور دیگر سکیورٹی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، عسکری قیادت اور دیگر اعلی حکام شریک ہیں جن میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ پہلی قومی سلامتی پالیسی ہوگی جسے منظور کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے عوامی سطح پر لایا جائے گا، یہ پالیسی تمام داخلی اور خارجی سلامتی امور کا احاطہ کرے گی، جس میں افغانستان کے حالات اور پاکستان، بھارت سمیت دوسرے ممالک پر اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔
News ID 1909289
آپ کا تبصرہ