مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں ویانا مذاکرات کی فضا کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور ہم مذاکرات کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہوگا اورچند دنوں کے وقفہ کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے منطقی اور اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں تمام پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔
ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار نے مذاکرات کی فضا کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور ہم مذاکرات کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔
News ID 1909178
آپ کا تبصرہ