15 دسمبر، 2021، 2:05 PM

افغانستان اقتصادی اور معاشی طور پر ڈوب رہا ہے/ امریکہ میں افغانستان کے 10 ارب ڈالر منجمد

افغانستان اقتصادی اور معاشی طور پر ڈوب رہا ہے/ امریکہ میں افغانستان کے 10 ارب ڈالر منجمد

افغانستان میں تعینات امریکہ کے 8 سابق سفیروں اور 3 فوجی جنرلز نے افغانستان کے موجودہ شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغانستان اقتصادی اور معاشی طور پر ڈوب رہا ہے جبکہ امریکی حکومت نے افغانستان کے 10 ارب ڈالر کو منجمد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکہ کے 8 سابق سفیروں اور 3 فوجی جنرلز نے مشترکہ اداریہ میں افغانستان کے موجودہ شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغانستان اقتصادی اور معاشی طور پر ڈوب رہا ہے جبکہ امریکی حکومت نے افغانستان کے 10 ارب ڈالر کو منجمد کردیا ہے۔

سابق امریکی اعلیٰ عہدے داروں کی جانب سے افغانستان پر یہ مشترکہ اداریہ تھنک ٹینک کے لیے لکھا گیا ہے۔

اداریہ لکھنے والے ان سابق فوجی عہدے داروں میں نیٹو کے امریکی کمانڈر جان کیمبل بھی شامل ہیں جبکہ 8 سابق امریکی سفیر افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مشترکہ اداریے میں اپیل کی گئی ہے کہ افغانستان کو اقتصادی امداد اور تعاون مہیا کیا جائے، افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جلد بڑھائی جائے۔

مشترکہ اداریے کے مطابق افغانستان کو خوراک، ادویات کی رسائی اور دیگر معاشی اداروں کی بحالی ضروری ہے۔

News ID 1909155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha