مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی صورتحال پاکستان سے بات کیے بنا بہتر نہیں ہو سکتی۔ فاروق عبداللّٰہ نے کشمیر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لیے پاکستان سے بات کرنا پڑے گی۔
ادھر بھارتی شہر گڑگاؤں میں کھلی جگہوں پر نماز کی ادائیگی پر پابندی کے معاملے پر فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ بھارت کا آئین مذہبی فرائض کی ادائیگی کی آزادی دیتا ہے، کھلی جگہوں پر نماز نہیں پڑھنے دیں گے تو نماز کے لیے جگہ دیں۔
فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ گڑ گاؤں میں نماز کے لیے جگہ نہیں جس کی وجہ سے کھلی جگہوں پر نماز ادا کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ