مہر خبرررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہفتہ بسیج و رضاکار فورس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مستضعفین نے بسیج و رضاکار فورس کے زیر سایہ استقامت اور کامیابی کا تجربہ حاصل کرلیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بسیج اور رضاکار فورس کی تشکیل کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بسیج اور رضاکار فورس بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی عظيم الشان یادگار ہے اور یہ شجرہ طیبہ آج ایک تنآور اور مثمر ثمر درخت میں تبدیل ہوگیا ہے، جس کے سائے میں دنیا کی مظلوم قوموں نے استقامت ، پائداری اور کامیابی کا سبق سیکھ لیا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ بسیج و رضاکار فورس اسلامی نظام کامضبوط رکن ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائش کے مطابق جب تک یہ رکن موجود ہے کوئی انقلاب اسلامی کو گزند نہیں پہنچا سکتا۔
آپ کا تبصرہ