مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے فرانس کے ٹی وی چینل 24 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے تمام عرب ممالک ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اردن کے وزير خآرجہ نے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر اپنی حالیہ گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام عرب ممالک باہمی احترام اور ایکدوسرے کے امور میں عدم مداخلت کی بنیاد پر ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اردن کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں ، اور ایسی فلسطینی حکومت کی تشکیل کے بغیر خطے میں منصفانہ صلح ممکن نہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ اردن کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے سابق وزير اعظم نیتن یاہو کے بارے میں کہا کہ اس نے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا۔عرب ذرائع کے مطابق خطے کے بعض عرب ممالک آج بھی ایران ، فلسطین اور اسلام کے خلاف امریکہ اور اسرائيل کی حمایت کررہے ہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ خطے کے تمام عرب ممالک، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
News Code 1908830
آپ کا تبصرہ