10 نومبر، 2021، 2:27 PM

بنگلہ دیش میں سابق چیف جسٹس کو کرپشن کے جرم میں 11 سال قید کی سزا

بنگلہ دیش میں سابق چیف جسٹس کو کرپشن کے جرم میں 11 سال قید کی سزا

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو کرپشن کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو کرپشن کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنادی۔ جسٹس سریندا کمار سنہا بنگلہ دیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔ ڈھاکہ کی خصوصی عدالت کے جج شیخ نظم العالم نے جسٹس سریندا کمار سنہا کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمے کی سماعت کی۔

جسٹس سریندا کمار سنہا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سریندا کمار سنہا کی غیر موجودگی میں انہیں منی لانڈرنگ کے جرم میں 7سال اور اعتماد مجروح کرنے کے جرم میں 4 سال یعنی مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنا دی۔

70 سالہ سابق چیف جسٹس اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں اور ان پر 4 کروڑ ٹکا کی منی لانڈرنگ کا کیس تھا، جو کسان بینک سے قرض لیا گیا تھا۔ جسٹس سنہا دو سال ملک کے چیف جسٹس رہے اور 2017 میں بیرون ملک منتقل ہوگئے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا بنگلہ دیش کی تاریخ کے پہلے چیف جسٹس ہیں جنہیں کرپشن پر سزا سنائی گئی۔

News ID 1908793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha