مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے اپنے ایک تحریری پیغام میں طالبان کمانڈروں کو اپنی صفیں گندے اور دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اطلاعات کےمطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزادہ نے خطرے کی سنگینی کی عکاسی کرتے ہوئے تحریری عوامی بیان میں کہا کہ طالبان کمانڈرز اپنی صفوں کو صاف کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سینئرز اپنی صفوں میں حکومت مخالف کام کرنے والوں کو شناخت کریں اور انہیں اپنی صفوں سے جلد از جلد نکالیں۔
ملاہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ بھی غلط ہوا اس کے نتائج کے دنیا اور آخر ت میں ذمہ دار تمام سینئرز ہوں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو داعش دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا ہے۔ اب تک کئي طالبان اہلکار داعش کے حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ