3 نومبر، 2021، 5:27 PM

جموں وکشمیر میں غربت و افلاس میں تشویشناک حد تک اضافہ

جموں وکشمیر میں غربت و افلاس میں تشویشناک حد تک اضافہ

جموں و کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں غربت و افلاس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جموں و کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں غربت و افلاس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ فاروق عبداللّہ نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیرمیں بے چینی ،غیر یقینی صورتحال سے معیشت تباہ و برباد ہوگئی۔فاروق عبداللّہ نے کہا کہ غربت و افلاس سے کشمیریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام مشکل ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ غریب کشمیریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

News ID 1908725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha