نائجیریا میں کثیرالمنزلہ عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

نائجیریا میں کثیرالمنزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں کثیرالمنزلہ زیرتعمیرعمارت گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت لاگوس میں گرنےوالی عمارت کےملبےسے 9 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں ممکنہ طور پر تقریباً 100مزدور موجود تھے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1908719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha