31 اکتوبر، 2021، 1:39 PM

افغان طالبان کے رہنما پہلی بارمنظرعام پر آگئے/ قندہار میں عوامی اجتماع سے خطاب

افغان طالبان کے رہنما پہلی بارمنظرعام پر آگئے/ قندہار میں عوامی اجتماع سے خطاب

افغان طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ پہلی بار منظر عام پر آگئے ہیں اس نے افغانستان کے شہر قندھار میں منقعد ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ثقافتی شعبہ کے رکن محمد جلال نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ پہلی بار منظرعام پر آگئے ہیں اس نے افغانستان کے شہر قندھار میں منقعد ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کیا ہے۔ طالبان حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے قندھار میں واقع مدرسہ دارالعلوم حکیمہ کے اجتماع میں شرکت کی ہے۔ طالبان حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے اجتماع میں سپاہیوں سے 10 منٹ تک خطاب بھی کیا۔ اس سے قبل طالبان کے اعلی رکن انس حقانی نے کہا تھا کہ ملا ہیبت اللہ زندہ ہیں اور وہ ڈرون حملوں کے خوف سے ہمیشہ روپوش رہتے ہیں۔

News ID 1908691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha