23 اکتوبر، 2021، 5:41 PM

امریکہ کی افغانستان میں فضائی آپریشن کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی کوشش

امریکہ کی افغانستان میں فضائی آپریشن کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی کوشش

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان سے معاہدے کے قریب پہنچ گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں آپریشن کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان سے معاہدے کے قریب پہنچ گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس ممبران کو افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے لیے جاری مذاکرات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان اس حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سی این این کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت سے تعلقات کی بہتری میں امریکی مدد کے بدلے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے تاہم معاہدے میں اب بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اب بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کررہا ہے تاہم سرکاری طور پر ایسا کوئی معاہدہ موجود نہیں جس کی بنیاد پر امریکہ مستقل بنیادوں پر افغانستان میں آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے۔ ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کی تردید کی ہے۔

News ID 1908610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha