مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے 25 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک جبکہ 35 کو شدید زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں نے حالیہ دنوں میں صوبہ مآرب کے " نجا" علاقہ میں در اندازی کرنے کی کوشش کی جسے یمنی فورسز اور قبائل نے ناکام بنادیا۔ یمنی فورسز نے حال ہی میں صوبہ مآرب کے نجا علاقہ پر قبضہ کیا تھا۔ سعودی عرب کے کرائے کے فوجی دوبارہ اس علاقہ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے لیکن یمنی فورسز نے سعودی مزدوروں کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 25 فوجیوں کو ہلاک جبکہ 35 کو شدید زخمی کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف فوجی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ