تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک

تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کے بعد آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 55 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 14 افراد کی لاشیں بھی عمارت سے نکالی گئیں۔

حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی جانب سے ابھی بھی عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ عمارت کے متعدد فلورز مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

News Code 1908510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =