مہرخبر ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ سے دو مکانات اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے، دو انجن والا طیارہ سان ڈیگو کے مضافات میں گر کر تباہ ہوا ۔ امریکی یونائیٹڈ پارسل سروس نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں ان کا ملازم بھی ہلاک ہوا ہے۔
کمپنی نے ملازم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازم کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ