10 اکتوبر، 2021، 2:39 PM

نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک

نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک

نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پُرہجوم بازار میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پُرہجوم بازار میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی شورش زدہ ریاست سوکوٹو میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے ایک مارکیٹ پر اس وقت حملہ کردیا جب وہاں خریداری کے لیے سیکڑوں لوگ موجود تھے۔حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ میں 20 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News ID 1908467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha