1 اکتوبر، 2021، 9:12 AM

قطر کا خواتین کے متعلق طالبان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار

قطر کا خواتین کے متعلق طالبان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار

قطر کے وزیر خارجہ نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دے دیا ہے۔  قطرکے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران طالبان کی جانب سے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے طالبان ماضی کی جانب جارہے ہیں لیکن ہم نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کریں۔

قطری وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم طالبان کو یہ دکھانے کی بھی کوشش کررہے ہیں، مسلمان ممالک کو کس طرح اپنے قوانین بنانے چاہییں اور خاص طور پر مسلم ممالک کو خواتین سے متعلق مسائل کو کس طرح نمٹنا چاہیے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ طالبان کے سامنے قطر کی مثال بھی موجود ہے جو ایک مسلم ملک ہے اور ہمارے یہاں اسلامک سسٹم نافذ ہے جب کہ ہمارے ہاں افرادی قوت میں خواتین مردوں سے زیادہ ہیں اور وہ حکومتی ادروں سمیت تعلیمی اداروں میں بھی موجود ہیں۔ واضح رہے قطر میں طالبان کا سیاسی دفتر قائم رہا ہے اور قطر نے ہر لحاظ سے طالبان کو  مدد فراہم  کی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ قطر کس حد تک طالبان پر اپنا اثر و رسوخ ڈالےگا۔

News Code 1908353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha