ایکواڈور کی ایک جیل میں تصادم کے نتیجے میں 29 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی ایک جیل میں قیدیوں کے 2 گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 29 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایکواڈور کی ایک جیل میں قیدیوں کے 2 گروپوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 29 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں نے ایک دوسرے پر اسلحے اور دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی میں 42 قیدی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News Code 1908334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =