مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری جناب محسن رضائی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام میں جناب محسن رضائی کی طویل عرضہ سے خدمات کو گرانقدر قراردیتے ہوئے فرمایا: مجمع تشخیص مصلحت نظام میں آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی آپ کو نئے عہدے پر بھی کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ جناب محسن رضائی کو صدر سید ابراہیم رئیسی نے تیرہویں حکومت میں اپنا اقتصادی معاون مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری کا استعفی منظور کرلیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری جناب محسن رضائی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔
News ID 1908217
آپ کا تبصرہ