رہبر معظم سے آج ٹوکیو 2020 کے اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑیوں کی ملاقات ہوگي

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج بروز سنیچرٹوکیو میں اولمپک اور پیرالمپک 2020 میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک 2020 میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ انجام پذیر ہوگی۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایران کے اولمپک کاروان نے 7 میڈلز حاصل کئے جن میں 3 سونے کے ، 2 چاندی کے اور 2 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اسی طرح ایران کے پیر المپک کاررواں نے 24 میڈلز حاصل کئے جن میں 12 سونے کے، 11 چاندی کے اور 1 کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

News Code 1908193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =