نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے ڈھاکہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی ہوٹل روانہ کردیا گیا۔

طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے گی، ہوٹل میں قیام کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، رپورتس منفی آنے کی صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

News Code 1908120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =