13 اگست، 2021، 1:08 PM

ترکی میں سیلاب کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک

ترکی میں سیلاب کے نتیجے میں اب تک 17 افراد ہلاک

ترکی کے ساحلی صوبو ں میں آنے والے سیلاب سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد گھر اور پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے ساحلی صوبو ں میں آنے والے سیلاب سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد گھر اور پل بھی  تباہ ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے ساحلی صوبوں بارتین، کاستامونو، سینوپ اور صامسون میں آنے والے سیلاب سے کم سے کم 17 افراد ہلاک اور متعدد گھر اور پل تباہ ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی اور تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ جمع ہوگیا ہے جب کہ متعدد سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی اس وقت بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے اوراسے رواں ماہ دوسری قدرتی آفت سیلاب کا سامنا ہے۔ اس سے قبل جنوبی ساحلی خطوں میں دو ہفتے تک جنگلات میں لگنے والی آگ نے بھی کافی تباہی مچا دی تھی۔

News Code 1907771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha