رہبر معظم کی کورونا ویکسین کی فراہمی اور مجالس عزا میں طبی دستورات پر عمل کے سلسلے میں تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا ویکسین کی درآمد اور پیداوار پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کورونا ویکسین کی باہر سے درآمد اور ملک کے اندر پیداوار کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ویکسین کی درآمد اور پیداوار پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: کورونا ویکسین کی باہر سے درآمد اور ملک کے اندر پیداوار کے سلسلے میں کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

اطلاعات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ٹی وی پر کورونا وائرس کی نئی لہر کی تیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عزاداروں کو مجالس عزا میں طبی دستورات پر مکمل طور پر عمل کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر رئیسی کی طرف سے کورونا وائرس کے مقابلے کے سلسلے میں فیصلوں اور تجاویز کو ایک ہفتہ کے اندر پیش اور جمع کرنے کے اقدام کو اچھا اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: کوروناوائرس کی روک تھام اور اس کے علاج کے سلسلے میں ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ طبی پروٹوکول کے مطابق عمل کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکام پر زوردیا کہ وہ کورونا ٹیسٹ کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں ایران کی مسلح افواج کورونا کے آغاز سے ہی مدد فراہم کررہی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجالس عزا میں طبی دستورات پر عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: مجالس عزا کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے مرکز میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور مجالس عزا کو دشمنوں کے الزامات اور طعنوں  سے بچانا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دعا کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی تمام مؤمنین اور دنیا بھر کے تمام انسانوں کو اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔

News Code 1907746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =