20 جولائی، 2021، 2:07 PM

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے دو طرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور کے بارے میں ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران اور ترک وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے عید الاضحی کی مناسبت سے ایکدوسرے کو مبارکباد بھی پیش کی۔

News ID 1907443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha