8 جولائی، 2021، 2:48 PM

12 بھارتی وزرا اپنے عہدوں سے مستعفی

12 بھارتی وزرا اپنے عہدوں سے مستعفی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 12 وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 12 وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دیدیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے مزید 36 وزرا کو کابینہ میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد بھارتی کابینہ کے ارکان کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔

استعفی دینے والوں میں روی شنکر وزیر برائے آئی ٹی، رمیش پوکھریال وزیر برائے تعلیم، سنتوش گانگوار وزیر برائے محنت و افرادی قوت اور ہرش وردھن وزیر برائے صحت شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات پر شدید تنقید کی زد میں تھے جس کی وجہ سے انہیں مستعفیٰ ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل اور وزرا کا مستعفیٰ ہونا آئندہ سال ہونے والے ریاستی انتخابات کی کڑی ہے۔

News Code 1907289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha