7 جولائی، 2021، 7:34 PM

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تحریری پیغام آیت اللہ رئیسی کی خدمت میں پیش

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تحریری پیغام آیت اللہ رئیسی کی خدمت میں پیش

ہندوستان کے وزير خارجہ ایران کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تحریری پیغام ایران کے نئےصدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو پیش کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزير خارجہ سبرامنیم جیشنکرایران کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تحریری پیغام ایران کے نئےصدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو پیش کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

News Code 1907281

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha