28 جون، 2021، 9:09 AM

جنرل قاآنی کی شہید حسن عبداللہ زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات

جنرل قاآنی کی شہید حسن عبداللہ زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات

سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے مدافع حرم شہید حسن عبداللہ زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے سپاہ قدس میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام علی محمدی کے ہمراہ  مدافع حرم شہید حسن عبداللہ زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ شہید حسن عبداللہ زادہ حال ہی میں شام میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے تھے۔

اس ملاقات میں سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی نے شہید حسن عبداللہ زادہ کے اہلخانہ کو تعزیت، تسلیت اور تہنیت پیش کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ جنرل قاآنی نے شہید حسن عبداللہ زادہ کے والد اور والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شمار مخلص مجاہدین میں ہوتا ہے اور آپ نے اپنے فرزند کی قربانی پیش کرکے اہلبیت علیھم السلام کے نزدیک ایک خاص مقام حاصل کرلیا ہے۔ سپاہ قدس میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام محمدی نے بھی شہید حسن عبداللہ زادہ کی دفاع حرم کے سلسلے میں کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مدافع حرم شہید حسن عبداللہ زادہ شہادت کی منتظرین میں شامل تھے جنھوں نے شہادت کے حصول کے لئے طویل عرصہ تک جد وجہد کی۔

News ID 1907148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha