18 جون، 2021، 6:57 AM

ایران کی افغانستان میں صلح و ثبات پر مبنی پالیسی جاری رہےگی

ایران کی افغانستان میں صلح و ثبات پر مبنی پالیسی جاری رہےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی افغانستان میں امن و صلح و ثبات پر مبنی پالیسی جاری رہےگی۔

مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کی افغانستان میں امن و صلح و ثبات کی پالیسی جاری رہےگی۔ ایرانی وزیر خارجہ  انتالیا میں ڈپلومیسی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانتسان کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان میں امن و سلامتی کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور افغانتسان کے بارے میں ایرانی کی امن و سلامتی پر مبنی پالیسی جاری رہےگی۔

News ID 1906982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha