30 مئی، 2021، 8:43 AM

بھارت کا انڈین پریمیئر لیگ کے میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان

بھارت کا انڈین پریمیئر لیگ کے میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے 31 میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ  نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے  31 میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کورونا کیسز کی وجہ سے  یو اے ای کو باقی میچز کے لیے وینیو بنانے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کےاجلاس میں کیاگیا۔ یہ میچز ستمبر کے دوسرے ہفتے سے دس اکتوبر تک ہوں گے، اس سے پہلے کورونا مثبت کیسز آنے پر لیگ کو ملتوی کردیاگیاتھا۔

ادھربھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی میزبانی کے حوالےسے مزید کچھ وقت مانگا ہے ، بھارتی بورڈ کی خواہش ہےکہ  آئی سی سی کے  یکم جون کو اجلاس میں ورلڈکپ کی بھارت سے منتقلی کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے پہلے  جولائی تک مزید انتظار کیا جائےگا۔

News Code 1906717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha