17 مئی، 2021، 1:57 PM

انڈونیشیا میں سیلفی لینے کے دوران کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سیلفی لینے کے دوران کشتی الٹنے سے 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں 20 سیاح کشتی کی ایک جانب جمع ہو کر سیلفی لے رہے تھے جس کی وجہ سے کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں نے 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1906554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha