13 مئی، 2021، 6:26 AM

جاپان کی 152 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد

جاپان کی 152 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد

جاپان نے کورونا خدشات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان نے کورونا خدشات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں۔ جاپان کی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔پاکستان، بھارت اور دیگر کئی ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندیوں کا اطلاق آج جمعرات  سے ہوگا۔ مستقل رہائش، ورکنگ ویزا والے غیر ملکی بھی جاپان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ صرف جاپانی شہریوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

News ID 1906495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha