10 مئی، 2021، 4:44 PM

فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما ہلاک

فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما ہلاک

فرانس میں پہاڑی سلسلے ایلپس میں برفانی تودہ گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پہاڑی سلسلے ایلپس میں برفانی تودہ گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 42 سے 71 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں تاہم  کوہ پیماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں کوہ پیما چوٹی عبور کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ دو الگ الگ مقامات پر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش آنے والے ان واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

اٹلی کی سرحد کے قریب اس علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے شدید برف باری جاری ہے اور موسم انتہائی خراب ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

News Code 1906460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha