10 مارچ، 2021، 6:20 AM

پاکستان میں بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

پاکستان میں بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

پاکستان میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے بجلی میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی درخواست 25 فروری کو عوامی سماعت کی تھی، سی سی پی اے نے جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرکے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا لیا تھا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

News Code 1905594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha