5 مارچ، 2021، 12:28 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجر کاری کے دن کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے کاشت کئے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شجر کاری کے دن کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے کاشت کئے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شجر کاری کے دن کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے زمین میں کاشت کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شجر کاری کے دن اور ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے پھلوں کے دوپودے زمین میں کاشت کئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پودوں اور سبز فضا کو زندگی اور بشری تمدن کی ساخت میں اہم قراردیا اور ماحولیات پر دینی اور مذہبی حوالے سے خاص توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: درخت لگانا اور زمین میں پودے کی کاشت حسنات اور نیکیوں میں شامل ہے اور اسلام اور شریعت مقدسہ میں اس پر تاکید کی گئي ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماحولیات کے شعبہ میں سرگرمیوں کو دینی سرگرمیوں میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: ماحولیات کے شعبہ میں سرگرمیاں در حقیقت دینی اور انقلابی ذمہ داریوں کا حصہ ہے اور انھیں زینتی اور تجملاتی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جنگلات میں آتش سوزی اور تالابوں کے خشک ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور جو حکام اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کرتے وہ اس کے ذمہ داراور گنہگار ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کی وبا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: گذشتہ برس نوروز کے موقع پر عوام نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کیا اور اس وبا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں وزارت صحت کے احکامات پر عمل کیا لیکن اس سال بھی اس وباء کا خطرہ زیادہ ہے لہذا کورونا وائرس سے بچنے کے سلسلے میں عوام کو اس سال بھی نوروز کے موقع پر وزارت صحت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ کورونا پھیلنے سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور معاشی مشکلات سے بچنے کے لئے ہمیں کورونا وائرس کے سلسلے میں طبی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔

News Code 1905531

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha