پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پریکٹس کے لئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں، ٹیموں کی آمد کے موقع پر اطراف کی سڑکیں بند رکھی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے کراچی کے  نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں، ٹیموں کی آمد کے موقع پر اطراف کی سڑکیں بند رکھی گئیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں آج پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، ٹیم کی آمد کے موقع پر شارع فیصل کچھ دیر بند کرنے کے بعد دوبارہ سے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہوا ہے جس کے مطابق میچ کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے جانے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بند رہے گی۔

اعلامیہ کے مطابق شاہ فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گی، یہ راستہ اختیار کرنے والے شہری میچ کے دوران کارساز سے ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے راشد منہاس روڈ، ملینیم مال کی طرف کا راستہ اختیار کریں گے۔

اسی طرح ایئرپورٹ کی طرف جانے والے شہری بھی راشد منہاس روڈ ملینیم اور نیپا پل کی طرف جا سکیں گے، راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کیلئے بندرہے گی۔ شہری ملینیم چوک سے نیپا پل یا شاہراہ فیصل کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے، ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور بند رہے گا، شہری یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے منزل کی طرف جاسکیں گے۔

یونیورسٹی روڈ پر نیوٹاؤن ٹرننگ سے اسٹیڈیم روڈ بند ہوگی، نیوٹاؤن چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے، آغا خان اسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال اور اس علاقے کے رہائشی شہری بھی نیو ٹاؤن تھانے کی طرف سے راستہ اختیار کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق سہراب روڈ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ سے ملینیم چوک اور نیوٹاؤن سے ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہری کسی بھی مشکل کی صورتحال میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر کال کرکے معلومات لے سکتے ہیں۔

News Code 1904935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =