15 جنوری، 2021، 9:17 AM

جرمنی میں کورونا وائرس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا

جرمنی میں کورونا وائرس کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا

جرمنی سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ہلاکتوں میں بدستو ر اضافہ جاری ہے ، جرمنی میں کورونا کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ہلاکتوں میں بدستو ر اضافہ جاری ہے ، جرمنی میں کورونا کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔ جرمن طبی حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1244 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے

کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے یہ جرمنی میں ریکارڈ ہلاکتیں ہیں، جرمنی میں جمعرات کے روز مزید 25ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق بھی ہوئی ہے ۔

جرمنی کے معتبر رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں مزید سختی کرنا ضروری ہو گیا ہے ،جرمنی میں پہلے ہی جنوری کے اواخر تک لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

News ID 1904818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha