13 جنوری، 2021، 10:47 AM

ملائیشیا میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

ملائیشیا میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

ملائیشیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم محی الدین یاسین کی درخواست پر ملک بھر میں یکم اگست تک  ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

ملائیشیا کے بادشاہ کی جانب سے ایمرجنسی کے اعلان کے علاوہ وزیراعظم محی الدین کو پارلیمنٹ معطل کرنے کا اختیار بھی دیدیا ہے۔ یکم اگست تک کورونا کیسز میں کمی واقع نہیں ہوئی تو ایمرجنسی کی مدت  میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ایک روز قبل ہی وزیراعظم محی الدین نے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کو سخت کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت تمام شاپنگ مالز اور کچھ صنعتی ایریا بھی بند کردیئے گئے تھے۔

اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کو وزیراعظم کی کابینہ اور پارلیمنٹ میں کمزور پڑتی گرفت بتایا ہے اور فیصلے کے خلاف مظاہروں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

News Code 1904790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha