مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو امریکیوں کے لئے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیموکریٹس نےنصف صدی میں امریکہ کو بیچنے، ملازمتیں ختم کرنےاور امریکیوں کی ملازمتیں دوسرے ممالک کو دینے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر بائیڈن کی صدارت میں اپنی زندگی کا نظارہ چاہتے ہیں تو شکاگو کے خون سے داغے ہوئے فٹ پاتھ اور منیاپولس میں دھواں دار کھنڈرات کے بارے میں سوچئے اور اپنے شہر میں آنے والی تباہی کا تصور کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی خواب، پاگل پن اور دنیا کے سب سے بڑے ملک کی تباہی کے درمیان دیوار بن چکے ہیں۔ ادھر اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام صدر ٹرمپ کو نسل پرست قراردیکر ان سے جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ