مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 89 ہزار 935 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 729 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 27 لاکھ 35 ہزار 998 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 45 ہزار 799 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 لاکھ 24 ہزار 208 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ