2 فروری، 2020، 2:13 PM

چین سے10 پاکستانی طلبا وطن واپس پہنچ گئے

چین سے10  پاکستانی طلبا وطن واپس پہنچ گئے

چین سے تھائی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعہ 10 پاکستانی طلبا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے تھائی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعہ 10  پاکستانی طلبا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے لیے پروازیں بند ہونے  کے باوجود ووہان میں پھنسے 10  پاکستانی طلبا وطن واپس پہنچ گئے، وہ تھائی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہور کے  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی طلبا چین سے بنکاک گئے تھے ، وہاں سے تھائی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔  طلبا نے بتایا کہ چین میں ہزاروں پاکستانی طلبا مشکلات کا شکار ہیں، یہ بھی تعلیم کی غرض سے چین میں مقیم تھے ، ووہان میں ابھی بھی ہزاروں پاکستانی پھنس کر رہ چکے ہیں۔  

News Code 1897525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha