17 جنوری، 2020، 10:53 AM

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام غیر قانونی/قراردادوں کی خلاف ورزی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام غیر قانونی/قراردادوں کی خلاف ورزی

پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ واشنگٹن میں پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر غور کی درخواست کی تھی۔ شاہ محمود نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت نے 2019ء سیز فائر کی 3 ہزار خلاف ورزیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ثابت کر دیا کہ وہاں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، بھارت کا شہریت ترمیمی بل مسلمانوں سے امتیازی سلوک ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی تمام اقلیتوں نے شہریت ترمیمی بل کو مسترد کر دیا ہے، خدشہ ہے کہ بھارت پلوامہ طرز کی ایک اور جھوٹی کارروائی کر سکتا ہے۔

News ID 1897093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha