مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ لاوروف عراق کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ عراقی حکام کے ساتھ باہمی ملاقاتوں میں شام اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1894368
آپ کا تبصرہ