عرب حکمراں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ساتھ نہیں

پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے عرب حکمرانوں کے برتاؤ کی وجہ سے پاکستانی اور کشمیری عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا یہ رویہ پاکستان اور کشمیر میں قابل قبول نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے عرب حکمرانوں کے برتاؤ کی وجہ سے پاکستانی اور کشمیری عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا یہ رویہ پاکستان اور کشمیر میں قابل قبول نہیں۔

اطلاعات کے مطابق مظفر آباد میں مقامی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے عرب حکمراں، پاکستان کے ساتھ نہیں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن وہاں کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ ثابت کرنا ہے کہ عرب حکمرانوں کا رویہ پاکستان میں قابل قبول نہیں ہے۔  یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات  اور بحرین کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلیٰ حکومتی اعزازات سے نوازا گیا۔ دوسری جانب مظفرآباد میں ہی سیکڑوں نوجوانوں نے ابوظہبی کے اس اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور متحدہ عرب امارات اور بحرین  کے خلاف مظاہرے بھی کیے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ لیبیا، عراق، یمن اور شام میں جاری پر تشدد کارروائیاں مسلمانوں کے خلاف سازش ہیں۔

News Code 1893242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =