مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کل شام کو پاکستان پہنچیں گے۔ قطرکے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وزیراعظم عمران خان امیر قطر کا استقبال کریں گے۔شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ایئر پورٹ سے وزیراعظم ہائوس جائیں گے جہاں شاہی مہمان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، قطر کے امیر اور وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کل شام کو پاکستان پہنچیں گے۔
News Code 1891534
آپ کا تبصرہ