صدر ٹرمپ اور صدر کیم جونگ اون کے درمیان ملاقات پر اتفاق

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سربراہ ملاقات عنقریب منعقد ہوگی، ملاقات کے بارے میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور صدر کیم جونگ اون نے اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سربراہ ملاقات عنقریب منعقد ہوگی، ملاقات کے بارے میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور صدر کیم جونگ اون نے اتفاق کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں ویت نام میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کیم جونگ اون کی دوسری ملاقات ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔ امریکہ نے شمالی کوریا سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے سے انکار کردیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملاقات چھوڑ کر اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے تھے۔شمالی کورین لیڈر کیم جونگ اون کا کہناہے کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کیلئے تیارہیں اور وہ پورا سال انتظار کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہہ دیاہے کہ کیم جونگ اون سے تیسری ملاقات جلد ہوگی۔

News Code 1889693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =