مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نریندر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نریند ر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 850 بھارتی قیدیو ں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ قیدیوں کی رہائی کے حکم کے ساتھ نریندر مودی کی درخواست پر محمد بن سلمان نے بھارتی حج زائرین کا کوٹہ بڑھا کر اس کی تعداد 2لاکھ کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے 2ہزار 107 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
نریندر مودی کی درخواست پر سعودی ولی عہد نے 850 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
News ID 1888274
آپ کا تبصرہ