28 جنوری، 2019، 10:45 PM

دوحہ میں طالبان سے عبوری حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، خلیل زاد

دوحہ میں طالبان سے عبوری حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، خلیل زاد

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوحہ مذاکرات میں طالبان کے ساتھ عبوری حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوحہ مذاکرات میں طالبان کے ساتھ عبوری حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور انہیں دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ کی سب سے پہلی ترجیح ایسے پرامن افغانستان کا قیام ہے جس سے تمام شہری یکساں مستفید ہوسکیں۔

زلمے خلیل زاد نے کابل میں صحافیوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ زلمے خلیل زاد نے صحافیوں کو بتایا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوران طالبان کے ساتھ عبوری حکومت کے قیام کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہم افغان عوام کی خاطر جتنی جلدی ممکن ہوسکا ملک سے تشدد کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے معاملات کو غیر یقینی صورتحال میں نہیں چھوڑے گا بلکہ اس کیلئے طے شدہ طریقہ کار کو مکمل کرے گا۔

News ID 1887677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha